دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان لوئر میں گیارہ فروری تک دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان لوئر میں انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت
وزیرستان لوئر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق
سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے
دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اعلامئے کے مطابق دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے گی،
جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی