بنوں، توہین رسالت کے مرتکب استاد کے خلاف احتجاج، سزا کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں توہین رسالت کے مرتکب استاد کے خلاف علماء کرام نے بھرپور احتجاج کیا اور اس دوران اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق توہین رسالت کے مرتکب استاد کے خلاف بنوں ٹاؤن شپ میں ہزاروں علماء کرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا مرتد ہے جس کی سزا موت ہے۔
احتجاج کرتے ہوئَے علماء کا کہنا تھا کہ گستاخ کو پولیس نے دفعہ 295سی کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر قانون پر عمل درآمد نہیں ہوا تو علماء اس کا فیصلہ کریں گے۔
علماء نے کہا کہ کوئی بھی وکیل گستاخ کا کیس لڑنے سے باز رہے۔ احتجاج کے شرکاء گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا کی نعرے بازی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول سکندر خیل بالا کے استاد عارف اللہ نے علماء اور انبیاء کرام کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی