شہباز شریف

عمران خان نے سستی شہرت کیلئے ریاست داؤ پر لگا دی‘شہباز شریف

ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ان کے خود کی وجہ سے ملی انہوں نے سستی شہرت کے لیے ریاست داؤ پر لگا دی۔
لاہور میں مسیحی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام کے لیے اکثریت والی حکومت چاہیے جبکہ سیاسی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی تعلیم ، دفاع خدمات قابل تحسین ہیں، ملک میں مذہبی برادریوں کو امن و سکون سے رہنے کا حق حاصل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مذہبی برادریوں سے شفقت و احترام کا رشتہ جوڑا، میرے دور میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ کچھ واقعات ہوئے اور ہم نے ان واقعات کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ