ووٹرلسٹوں میں غلطیاں، ہزاروں ووٹرز مشکلات کا شکار، کیس دائر

ویب ڈیسک: ووٹرلسٹوں میں غلطیوں کا انکشاف ہونے سے ہزاروں ووٹرز مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا گیاہے۔
پشاور سمیت متعدد اضلاع کے شہریوں کا ووٹ اپنے آبائی علاقے کی بجائے دوسرے اضلاع میں درج ہونے سے مسائل پیدا ہوگئے۔
ملک بھر کے ہزاروں شہری اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے ۔
پاڑہ چنار کے ہزاروں شہری اپنے علاقے سے باہر ہیں وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ میں بھی کیس دائر کیا گیا جس میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تین روز میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے.
اسی طرح پشاور سمیت کئی شہروں کے رہائشی اپنے کام اور کاروبار کی غرض سے دیگر اضلاع میں مقیم ہیں تاہم انکا مستقل پتہ اپنے آبائی اضلاع کا ہے۔
8300پر بھیجے گئے پیغام میں انکا ووٹ آبائی علاقے کی جگہ دوسرے ضلع میں درج بتایا گیا ہے جسے اب تبدیل بھی نہیں کیاجاسکتا۔
کئی ایسی شکایات بھی آئی ہیں جن میں گھر کے ایک شخص کا ووٹ اس ضلع میں درج ہے جہاں وہ کام کرتا ہے جبکہ باقی گھرانے کا ووٹ آبائی علاقے میں درج ہے ان ووٹرلسٹوں سے متعلق کئی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
تاہم اب انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل تبدیلی ناممکن ہے اور یہ شہری اپنے حق رائے دہی سے محروم رہ جائینگے ۔
یاد رہے کہ ووٹرلسٹوں میں غلطیوں کا انکشاف ہونے سے ہزاروں ووٹرز مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار