وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

انتخابات :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا زیرو لوڈ شیڈنگ کیلئے وفاق سے رابطہ

وفاقی سیکرٹری توانائی نے کی نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کو انتخابات کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی
ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے انتخابات کے دنوں میں بجلی کی زیرو لوڈ شیڈنگ کے لئے معاملہ وفاقی سیکرٹری توانائی کے ساتھ اٹھا لیا ۔
سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ صوبے کے سخت موسمی حالات کے پیش نظر انتخابات کے دنوں میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے جس پر وفاقی سیکرٹری توانائی نے نگران وزیراعلیٰ کو انتخابات کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا دورہ ایبٹ آباد‘کمشنر ہزارہ کے دفتر میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمشنر ہزارہ اور آر پی او ہزارہ کے علاوہ ہزارہ ڈویڑن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی شرکت‘عام انتخابات کی تیاریوں خصوصاً سکیورٹی انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویڑن کے تمام اضلاع میں عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ‘ہزارہ ڈویڑن کے آٹھ اضلاع میں 2862 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ہزارہ ڈویڑن میں کل 392 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دئے گئے ہیں‘982 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 1488 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ہزارہ میں عام انتخابات کے لئے 14322 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں‘سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف محکموں کے اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا عام انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار، انتظامیہ کو انتخابات کے اختتام تک الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اگلے دو تین دن سخت محنت کرے تو انتخابات کا سارا عمل خوش اسلوبی سے طے ہوگاان دنوں ہم کسی بھی غفلت، کوتاہی یا سستی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز تمام معاملات کی خود نگرانی کریں‘ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی عملے اور سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے احکامات اور قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ہزارہ ڈویڑن میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی