الیکشن 2024ء کیلئے میدان تیار، انتخابی مہم کا آج آخری دن

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی بتا چکی ہے کہ 6ا ور 7 فروری کی دمیانی شپ یعنی 6 فروری کو رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم کا سلسلہ ختم ہو جائیگا۔
اس دوران آج رات 12 بجے تک انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے چیلنجز کے باوجود کمیشن نے بروقت تمام امور امجنا پہنچائے تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اور منظم طور پر شرکت کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید