فلیگ مارچ جاری

عام انتخابات، پاک فوج ودیگر فورسز کے فلیگ مارچ جاری

ویب ڈیسک :ملک بھر میں میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ جاری ‘پولیس، پاک فوج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں
اسی حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور ‘ پبی اور جہانگیرہ میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔
پنجاب کے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور قصورمیں بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔
گودار میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کے علاقوں جی ڈی اے چوک، ایشیا چوک، میرین ڈرائیو، سیرت النبی? چوک، قندول چوک، گھٹی ڈھور منڈی سے گزر کر اختتام پذیر ہوا۔
پاک فوج اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے پرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں اور ہر قسم کے نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری