پولنگ وقت پر

شمالی وزیرستان، پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹنگ کا عمل دو گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہا۔
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مشترکہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ بوتھ کے لاک ہی نہیں ہے تو ووٹ کیسے محفوظ ہوں گے۔
پولنگ سٹیشن پر موجود عملہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مطلع کرنے کیلئے بار بار رابطے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
واضح رہے بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے بنوں میں 25 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ