طورخم بارڈر

عام انتخابارت2024، طورخم بارڈر سیکورٹی خدشات کے باعث بند

ویب ڈیسک: سیکورٹی خدشات اور الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پاک افغان طورخم سرحد ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
بارڈر حکام کے مطابق کسٹم سمیت تمام دفاتر بند کر دئیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کلئیرنس کا عمل معطل ہے۔
بارڈر حکام نے کہا ہے کہ بارڈر پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ کسی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ طورخم بارڈر آج رات 12:00 بجے تک ہر قسم امدورفت کے لیے بند رہیگا۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق