پولیس موبائل

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات کیلئے سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی پر تعینات تھی جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہلکار سوار تھے۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے بعد اندھادھند فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکابندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کریگا، جان کربی