کامن ویلتھ مبصرین کا انتخابی عمل پر اظہار اطمینان

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ مبصرین نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کامن ویلتھ آبزرورز کے 25 رکنی وفد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا،
جس کا مقصد انتخابی عمل کا جائزہ لینا ہے۔
اس دوران کامن ویلتھ آبزرورز وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ملک میں جاری پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے مدعو کیے گئے غیر ملکی مبصرین وصحافیوں نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید