ووٹ کاسٹ

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے پشاور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔ گورنر حاجی غلام علی نے ایریگیشن کالونی ورسک روڈ پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
گورنر کے فرزند میئر پشاور حاجی زبیر علی اور فیاض علی نے بھی گورنر کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے جو جاری ہے اور پرامن طور پر جاری رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایسا ہے کہ اسے قانون وقوائد کے ضابطے میں گزارنا ہوگا۔
گورنر نے کہا کہ 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
گورنر پختونخوا نے بلوچستان میں بم دھماکہ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے الیکشن کے دوران عوام سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا۔
موبائل سگنلز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کو کوئی ایسی اطلاع ملی ہوگی کہ انہوں نے سگنلز بند کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر