خواتین ووٹ پر پابندی

خیبر پختونخوا، صوابی میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی

صوابی کے گاؤں ادینہ میں پولنگ اسٹیشن پر موجود عملہ کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لئے کوئی خاتون نہیں آئی
ویب ڈیسک: علاقہ مکینوں کے فیصلے کے بعد صوابی کے گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 20 میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجود ہے تاہم ووٹ ڈالنے کے لیے کوئی بھی خاتون نہیں آئی۔
واضح رہے صوابی کے علاقہ ادینہ میں تقریبا 6 ہزار خواتین اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے محروم رہ گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی