آزاد امیدوار آگے

غیر حتمی نتائج :قومی اسمبلی کی 136نشستوں پرآزاد امیدواروں کی سبقت

ویب ڈیسک :ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 136 نشستوں پر آگے ہیں ۔
ن لیگ45نشستوں کیساتھ دوسرے ،پیپلزپارٹی 30 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جی ڈی اے 5،ایم کیو ایم 10، بی این پی 2 جے یو آئی ف 4،جمہوری وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق ایک ایک نشست پر آگے ہہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار آصف خان آگے ‘مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ پر پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان 191ووٹ کے ساتھ پہلے ‘جماعت اسلامی کے امیدوار عاقب اسماعیل 36 ووٹ لے کر دوسرے ‘اے این پی کے امیدوار احمد بہادر خان نے 31 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں ۔
اسی طرح ڈی آئی خان میں 15پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمان 2168 ووٹ لے کر آگے ‘فیصل کریم کنڈی 2097 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ علی امین گنڈاپور2059ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار