حکومت بنانے کادعویٰ

ن لیگ نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کادعویٰ کردیا

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ۔
مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناءپر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ن لیگ عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کے لیے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار