جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست

ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ن لیگ کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح این اے 149 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ ہی لے سکے۔
اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے رضوان ہانس 14625 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ