این اے 54 راولپنڈی

این اے 54 راولپنڈی 3 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں راولپنڈی کے حلقے این اے 54 راولپنڈی 3 میں الیکشن 2024ء کےدوران برے بڑے برج الٹ گئے۔
ذرائع کےمطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
ان کی اس کامیابی نے بڑے بڑے برج الٹ دیے۔
این اے 54 راولپنڈی 3 پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود سمیت سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور آئی پی پی رہنما غلام سرور خان کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے اس حلقہ پر انتخاب لڑتے ہوئے 19 ہزار 93 ووٹ لئے جبکہ غلام سرور خان نے 16 ہزار 889 ووٹ لئے۔ ان کے مقابل امیدوار کی کامیابی سے برج الٹ گئے .

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام