وفاق میں حکومت

وفاق میں حکومت کا قیام، شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے قیام کے حوالے سے شہباز شریف نے لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی ہے،
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،
پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آنے والے دنوں میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور ایم کیو ایم سے ملاقات کر کے معاملات طے کرنے کی ذمے داری سونپی ہے۔

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار