محمود خان

آپ لوگوں نے منافقت کی، سابق وزیراعلی محمود خان کا ووٹرز سے شکوہ

ویب ڈیسک: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان کا اپنے ووٹروں سے شکایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے منافقت کی ہے۔
کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو الیکشن ہارنے کے بعد ووٹرز سے شکوے کرتے سنا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ظاہری طور پر آپ لوگ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ ان کو دیا یہ منافقت ہے،
منافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے، آپ لوگوں نے منافقت کی اللہ پوچھے گا آپ لوگوں سے۔
واضح رہے کہ این اے 4 سوات سے محمود خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،
تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں