میدان مار لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی :آزاد امیدواروں نے اکثریت حاصل کرلی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا اسمبلی کی 113نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 آزاد امیدواروں نے میدان مار لیاہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام 7 نشستوں کے ساتھ کے پی میں دوسرے نمبر پرہے ۔
خیبرپختونخوا سے پاکستان مسلم لیگ ن نے 5 سیٹیں جیتیں‘پاکستان پیپلز پارٹی 4،جماعت اسلامی 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کر پائی
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی صرف 2 نشستیں حاصل کرنے میں ہی کامیاب رہی ۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق