محمود اچکزئی

بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے، محمود اچکزئی

ویب ڈیسک: سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کل بارہ بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوا میپ میں شامل ہو جائیں اور وزیراعظم بن جائیں۔
ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ پہلے ہی سمجھ گئے تھے کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں اس لئے آرام سے رات کو سوگیا تھا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی، کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی کابینہ میں توسیع کا امکان، حتمی فیصلہ علی امین گنڈاپور کرینگے