بیرسٹر گوہر کو مبارکباد

الیکشن میں کامیابی: آصف علی زرداری کی بیرسٹر گوہر کو مبارکباد

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری نے عام انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کے رہنماء بیرسٹر گوہر کو مبارکباد کا پیغام بھجوا دیا۔
سابق صدر نے بیرسٹر گوہر علی کو خیبر پختونخوا، وفاق اور پنجاب میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری نے بیرسٹر گوہر کو مبارکباد کا پیغام مشترکہ دوست کے ذریعے بھجوایا ہے جس میں سابق صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب