آزاد امیدوار92

عام انتخابات 2024: آزاد امیدوار92، ن لیگ 75 سیٹوں پر کامیاب

ویب ڈیسک: 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار92 نشستوں کیساتھ سب سے آگے ہیں
جبکہ ن لیگ نے 75 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے.
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 سیٹوں میں 262 کے نتائج سامنے آ گئے،
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں
جبکہ مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) 17، آزاد امیدوار 9،
مسلم لیگ (ق) 3 اور جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی 2، مجلس وحدت المسلمین،
مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان عوامی پارٹی ایک، ایک نشست حاصل کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ