سپریم کورٹ، انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

ویب ڈیسک: 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔
انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی جبکہ بینچ کے باتی ممبران میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ شامل تھے۔
یاد رہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کیلئَے بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو درخواست گزار کا ای میل موصول ہوا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔
چیف جسٹس نے بتایا کہ درخواست گزار نے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عجیب آدمی ہے۔ لگتا ہے علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے پبلیسیٹی سٹنٹ کھیلا ہے۔
سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کر دی جبکہ عدم پیشی پر درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
یاد رہے کہ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی