نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا

ویب ڈیسک: کیویز کے اپریل میں دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئیگا تاکہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کیویز سیکیورٹی وفد میں کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفداسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر امور کی جانکاری بھی حاصل کریگا۔
یاد رہے کہ کیویز کا دورہ پاکستان اپریل میں ہوگا۔ اس دورہ کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ