موبائل فون

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ اسکلوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثر پڑتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی میں عملہ لینڈ لائن یا اسکول ہیڈ کے موبائل فون سے رابطہ کرے، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون استعمال کرسکتا ہے۔
مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کیلئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب