2بچے جاں بحق

سوات میں مکان منہدم ،2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک:سوات کی تحصیل بریکوٹ شموزو زرخیلہ میں مکان منہدم ہونے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زر خیلہ میں پیش آیا جہاں اجمل نامی شخص کے کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ۔
مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید