پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کی وننگ ٹرافی پر قبضہ کرنے کیلئے آج یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگے۔
لیگ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز مسلسل چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی جبکہ اس ٹیم نے 2021 کا ٹائل بھی جیت رکھا ہے۔
دوسری جانب 2016 اور 2018 می فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسری بار فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل آج یونائیٹڈ اور سلطانز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا.

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر