سعودی عرب، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف

ویب ڈیسک: سعودی عرب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف کرا دی گئی ہے جس کا مقصد ملک کے گہرے ثقافتی ورثے اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کی ترویج ہے۔
رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد اور خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف کرانے کے حوالے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
دوسری ج انب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ماہ رمضان میں ایک عمرہ کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئَے کیا گیا ہے کہ عمرہ کی سعادت کے خواہاں دیگر زائرین کیلئے بھی سہولت پیدا کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات