خوش ترین ممالک میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے خوش ترین ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں پاکستان کا 108 واں نمبر برقرار ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی پاکستان اسی نمبر پر براجمان تھا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت بھی اسی خوشحال ممالک کی فہرست میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 143 ممالک میں 126 ویں نمبر پر موجود ہے۔
یوں تقابلی جائزہ کیا جائے تو خوش ترین ممالک کی اس فہرست میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا۔
ذرائع کے مطابق خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا بھر کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کا 108 واں نمبر ہے۔ گزشتہ سال بھی یہی نمبر پاکستان کے حصے میں آیا تھا۔
امسال ہونے والے اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کے اندر خوشی کے احساس میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے لوگوں کا 2021 تا 2023 ڈیٹا دیکھا گیا۔
عالمی سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز کویت کے حصے میں آیا جو مجموعی طور پر 13 ویں نمبر پر رہا اور مشرق وسطیٰ میں اسے پہلا نمبر ملا۔
نیوزی لینڈ، کوسٹا ریکا، کویت، آسٹریا، کینیڈا، بیلجیئم، آئرلینڈ، چیک ریپبلک، لتھوانیا اور برطانیہ بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق