مخصوص نشستوں پر حلف، صوبائی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں سے حلف کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے اس حوالے سے بتایا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے وکلا کا خصوصی پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں سلمان اکرم راجا، حامد خان اور فیصل صدیقی شامل ہیں۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رٹ پٹیشن بھی تیار کردی گئی ہے جو دو دن بعد دائر کی جائے گی۔
آفتاب عالم کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف نہیں لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر بھی عدالت سے رجوع کیا جائے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کا آغاز کر دیا تھا۔
اس سلسلے میں مخصوص نشستوں پر ممبران کو اجلاس میں بلاکر حلف لیا جائے یا عدالت سے رجوع کیا جائے، دونوں صورتوں پر تجاویز پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں تصفیے کا امکان