چین کا پاکستان سے دہشتگرد حملے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: چینی قافلے پر ہونے والے دہشتگردی حملے کے حوالے سے چین کی جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد حملے کی تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔
ذرائع کے مطابق بیجنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے جس کے سربراہ چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی بائی تیان ہیں۔
انہوں نے میدیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ورکنگ گروپ نے پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کردیا اور اس دوران پاکستانی وزراء سے ملاقات کی جس میں پاکستان سے جلد اور مکمل کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی