اضافی قلمدان

5وفاقی وزرا ء کو اضافی قلمدان تفویض

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 5وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض جبکہ 3نئے کوآرڈی نیٹرز بھی تعینات کردیئے گئے ۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان ، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر تعنات کردیا گیا ہے۔
شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب