سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس68ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے جس کے اشارے سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے ملنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بھی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق علی الصبح سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی 68 ہزار 329 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا