ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے حملے کا امکان

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے حملے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی خفیہ ایجنسی نے اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا اور اہم الرٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے علاوہ خود اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے میں شہادتوں کے بعد ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کرنے سمیت ریزرو سپاہیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے مطابق اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں اس دوران ایران اسرائیل پر بڑے حملے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ