بیرسٹر سیف

چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر وفاق کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر وفاق کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے ،مرضی کی ٹیم ساتھ رکھناوزیر اعلیٰ کا حق ہوتاہے۔
چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو مرضی کے چیف سیکرٹریز دئیے گئے ہیں خیبرپختونخوا کو کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں،ہمیں کوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہے افسران بھی اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ہم نے ان افسران کے ذریعے ہی چلانی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی لیکن پھر بھی معاملہ کو متنازعہ بناکر سیاسی طور اچھالا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر کرکے وفاق ہمیں تنگ کر رہاہے، وفاق خیبرپختونخوا کیساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ