قربانی دینے والے کارکنوں کی بے قدری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 34 ورکرز اور 9مئی کو جاں بحق ہونیوالے 8ورکرز اور 9فروری کو شانگلہ میں قتل ہونیوالے دو پی ٹی آئی ورکرز کے اہل خانہ کو عید پیکیج جاری کرنا کافی نہیں میڈیا کے مطابق عید پیکیج وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ذاتی حیثیت میں جاری کیا۔20،20ہزار روپے عید پیکیج ان کے اہل خانہ کو پہنچا دیاگیا۔یہ واضح نہیں تو وزیر اعلیٰ نے اپنی ذاتی جیب سے یہ پیکج دیا یا پھر بطور وزیر اعلیٰ اس کا اجراء کیاگیابہرحال اس سے قطع نظر ہر دو صورتوں میں یہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے تحریک ا نصاف بڑی جماعت ہے جس میں ثروت مند اور مخیر حضرات کی کمی نہیں نیز بطور جماعت چند کارکنوں کے اہل خانہ کی معقول مالی مدداتنی بڑی اور حکمران جماعت کے لئے کوئی بڑی بات نہیںجن سیاسی کارکنوں نے پارٹی کے لئے اتنی بڑی قربانیاں دیں ان کے اہل خانہ کے غم او رنقصان کا تو کسی طور مداوا ممکن نہیں کم از کم ان کے پس ماندگان کی معقول اشک شوئی ہی پر توجہ دی جائے ان کے والدین بیوائوں کی معقول مالی مدد کا پارٹی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر معقول انتظام ہونا چاہئے اب تک اگر اس کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی تھی اور ایسے حالات نہ تھے تو اب پی ٹی آئی کو اس کا تجربہ ہوچکا ہے سرکاری طور پر ان کے بچوں کی اچھی تعلیم کا بندوبست ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  شفافیت کی طرف ناکافی قدم