عید الفطر، گورنر ہاوس آنے والوں کارش، غلام علی مہمانوں سے گھل مل گئے

ویب ڈیسک: عید الفطر کے لئے گورنر ہاوس کھلا رکھنے کے حکم نامے پر عمل درآمد جاری ، اس دوران لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی مہمانوں سے گھل مل گئے۔
ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی سیاسی، سماجی، صحافی، سرکاری شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے گورنر ہاوس کا رخ کیا۔
اس دوران گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی بھی عوام کے درمیان موجود رہے اور ان سے گھل مل گئے۔
ذرائع کے مطابق مہمانوں کی مٹھائی، چائے اور شربت سے تواضع کی گئی۔ شہریوں نے بھی عید کے دو دن گورنر ہاؤس کھولنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔
حاجی غلام علی نے اس موقع پر کہا کہ عید کے دو دن عید ملنے کے لئے گورنر ہاؤس آنے والوں کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کھلا رکھنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عید کی خوشیاں مل جل کر بانٹی جائیں۔ گزشتہ سال کیطرح امسال بھی عیدالفطر کے پرمستر موقع پر گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول کر ان کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی