پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ

پاکستان نے اسرائیلی جہاز پر پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایران کے سامنے اٹھا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایران کی فوج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے اسرائیلی جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔
اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کے جہاز پر کسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہو گئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہاز پر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی