حالیہ بارشوں سے دریائے سوات میں سیلاب، متعدد گھر خالی کرا لئے گئے

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں بارشوں کی وجہ سے نیچلے درجے کا سیلاب ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات کے کنارے متعدد رہائشوں نے گھر خالی کر دئے کیونکہ وہاں سیلاب کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا تھا۔
یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے ضلع سوات میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل