دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش کے باعث مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع دیر بالا میں گھر کی چاردیواری خاتون پر آ گری جس سے خاتون دب کر رہ گئی۔
ذرائع کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دبی خاتون کی نعش کو نکال لیا گیا۔
دوسری جانب ضلع ہنگو کے علاقے زرگری میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا خاوند اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت شدید بارشوں کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے کے باعث میاں بیوی اور بیٹا ملبے تلے دب گئے۔
اس موقع پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کی نعش جبکہ ملبے تلے دبے باپ بیٹا کو زخمی حالت میں نکال کر پسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع دیر بالا اور ہنگو میں بارشوں سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار