بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کیلئے دائر درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور نکاح کیس میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی