نوشہرہ، کنڈ پارک میں ڈوبنے والی بچی کی نعش کالا باغ میں مل گئی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عید الفطر کے دوسرے روز کنڈ پارک کے قریب دریائے کابل میں ڈوبنے والی بچی کی نعش کالا باغ میں مل گئی۔
یار رہے کہ عید الفطر کے دوسرے دن کنڈ پارک میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ڈوب گئے تھے۔ ان میں سے مقامی لوگوں نے فوری طور پر 9 افراد کو ریسکیو کر کے زندہ نکال لیا تھا۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق لا پتہ عجوہ نامی بچی کی نعش رات گئے کالا باغ میں ملنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا