سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے پاکستانی وزراء اور حکام کی کارکردگی سے متاثر ہو کر برملا تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس