علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعے میں چارکسٹمز اہلکاروں اور ایک راہگیر بچی کی شہادت پر افسوس ہے ۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات بھی کردیں ۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی