بشری بی بی کا طبی معائنہ، صوبائی وزیر صحت کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بشری بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی اجازت کیلئے دوسرا خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 اپریل کو لکھے گیے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کئی بار بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔
انہوں نے تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشری بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھ چکے ہیں جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان