افغانستان میں معاشی بحران سنگین، لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم

ویب ڈیسک: افغانستان میں مہنگائی 10 اعشاریہ 2 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث معاشی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب معاشی بحران کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن تک بند ہو گئی ہے جس سے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں کیونکہ یہی ان کی زندگی کا واحد ذریعہ معاش تھا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کی نصف سے زائد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔
معاشی بحران سنگین ہونے کا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طالبان نے ریٹائرڈ ملازمین کو انکے حق سے بھی محروم کرتے ہوئے انہیں پینشن دینے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی