پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا محمد نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ،لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کرنے سے نوازشریف کی سزا بھی برطرف ہوگئی ہے،
دباو کے تحت فیصلہ دینے والے جج کی برطرفی ثبوت ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ بھی انصاف پر مبنی نہیں تھا،ناانصافی کے تحت کئے گئے فیصلے بھی ختم ہونے چاہئیں تب ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں،اعلی عدلیہ نے جج ارشد ملک کو برطرف کرکے جو انصاف کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کو بھی انصاف دیاجائے۔