download 14 2

پشاور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی

پشاور:سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی، دو مزید علاقوں سے چھ  جولائی سےسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری، اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن 6 جولائی 2020 سہ پہر چار بجے سے ختم ہو گا، سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری،

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا

سمارٹ لاک ڈاؤن یوسی پلوسی اور بشیر آباد حسن گڑھی سے کل چار بجےختم کیا جا رہا ہے، ڈی سی پشاور کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے، کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے  6 جولائی چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے،

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں، عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔