امریکہ : ریپ گلوکارکانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔کانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر کیا ہے۔ اب تک کانیے ویسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانا جاتا تھا مگراب وہ خود صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخاب لڑنے کا پیپرورک بھی کیا ہے یا نہیں، علم نہیں ہوسکا۔ البتہ امریکا کی کار بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے کانیے ویسٹ کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشیان کے شوہر ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments